بدلتا سیاسی منظر نامہ ،وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی اہم ملاقات 

PM Imran Khan,PTI, Cabinet Meeting, PTI Ministers, General Bajwa, Army Chief

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم ملاقات ہوئی جس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال،اپوزیشن کے شور شرابے ،تحریک عدم اعتماد کیلئے اہم ملاقاتوں کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم ملاقات بھی ہوئی ،ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ کردار کو بھی سراہا ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں  ملکی اندرونی و بیرونی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،وزیر اعظم نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا ،ملاقات میں قومی سلامتی امور پر بھی مشاورت کی گئی ۔