Get Alerts

بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کا اعلان

 بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کا اعلان

اسلام آباد :  نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی  عوام  کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے ۔  نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

 نیپرا ذرائع کے مطابق  بجلی کی قیمت میں اضافہ  جنوری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔ بجلی مہنگی کرنے سے صارفین پر 9.2 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا ڈیٹا کا  جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری  کرے گا۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے  نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں  ایک روپیہ سترہ  پیسے اضافے  کی درخواست کی تھی۔جبکہ  نیپرا  نے تاحال    48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے ۔

ٹیگز: