پاکستا نی اینیمیٹڈ فیچرفلم ’اللہ یاراینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا

پاکستا نی اینیمیٹڈ فیچرفلم ’اللہ یاراینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا

 کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم ’اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘ کے سیکوئل ’اللہ یاراینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ’اللہ یاراینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ پاکستان میں بننے والی  پہلی اسٹیریو اسکوپک 3D فلم ہے۔ فلم کے ٹیزر میں مرکزی کردار اللہ یار کے ساتھ اس کی پوری آرمی دکھائی گئی ہے جو   اللہ یار کے ساتھ  ڈٹ کربُرائی کے خلاف مقابلہ کر تی ہے ۔

فلم ’اللہ یار اینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ کے ٹیزر کو شائقین کی جانب سے  خوب سراہا جارہا ہے ۔ دوسری جانب فلم میکرز  بھی فلم کی کامیابی کیلئے پر  امید  ہیں ۔

اینیمیٹڈ فیچر فلم میں  بشریٰ انصاری، ہمایوں سعید، میرا، انعم زیدی، نادیہ جمیل   آواز کا جادو جگائیں گے ۔جبکہ  علی ظفر کی آواز بطورِ وِلن شامل کی گئی ہے ۔

خیال رہے کہ ایکشن اور تھرلر سے بھرپور 3D اینیمیٹڈ فیچر فلم ’اللہ یار اینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ رواں سال 2 جون کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مصنف کے بارے میں