صحافی اسد علی طور کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

صحافی اسد علی طور کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: صحافی اسد علی طور کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالےکر دیا گیا۔

گزشتہ روز صحافی اسد طور کو گرفاتر کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسد علی طور کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسد علی طور  کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالےکر دیا۔

صحافی اسد علی طور کی گرفتاری پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے صحافیوں کے احتجاج کے دوران حامد میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم نئی حکومت کے ساتھ  کوئی لڑائی نہیں چاہتے، لیکن اگر آپ نے ہمارے ساتھ لڑائی کرنے ہے تو بسم اللہ، ہم نہیں بھاگیں گے آپ بھاگ جائیں گے“۔ 

مصنف کے بارے میں