خواہش ہے ہر وزیر اعظم، ہر اسمبلی اور ہر سینیٹ اپنی مدت پوری کرے:  نواز شریف

   خواہش ہے ہر وزیر اعظم، ہر اسمبلی اور ہر سینیٹ اپنی مدت پوری کرے:  نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف   کاکہنا ہے کہ  خواہش ہے ہر وزیر اعظم، ہر اسمبلی اور ہر سینیٹ اپنی مدت پوری کرے۔

 میاں نواز شریف  پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں اسحاق ڈار اور شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ نواز شریف کے ساتھ حمزہ شہباز بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ اس موقع پر نواز شریف نے حکومت کے مدت پوری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام بڑا مسئلہ نہیں حکومت معاشی حالات کو بہتر کرے گی معاشی حالات سے سارے معاملات جڑے ہوئے ہیں معیشت ٹھیک ہوگی تو سب ٹھیک ہوگا۔

 ان کاکہنا تھا کہ انشااللہ یہ حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی ،سارے  معاملات معیشت سے جڑے ہیں،سیاسی عدم استحکام والی کوئی بات نہیں ہے