مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سرکاری ہسپتالوں کیلئے سینٹرل پتھالوجی لیب بنانے کی تجویزکا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب کے بڑے اسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کرلی جائے گی۔اجلاس میں 3 اضلاع میں میڈیکل سٹی بنانے کیلئے سفارشات اور تجاویز طلب کی گئیں۔وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں خالی، متروک اور بند پڑے ہسپتالوں کی عمارتوں کی فہرست بھی طلب کرلی ہے۔ 
اجلاس میں مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب  کرلیا اور ادویات کی ہوم ڈیلیوری یکم مئی سے شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پتھالوجی لیب سسٹم میں بہتری کیلیےتجاویزطلب کرلیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ مفت ادویات عوام کا حق ہے، ادویات دینے کا عہد پورا کریں گے، پسماندہ اور دور دراز شہروں کے لوگوں کا بھی طبی سہولتوں پر پورا حق ہے۔

مصنف کے بارے میں