Get Alerts

ایف آئی اے سائبر کرائم نے پاکستانی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر بیرون ملک بیچنے والے کو پکڑا گیا

 ایف آئی اے سائبر کرائم نے پاکستانی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر بیرون ملک بیچنے والے کو پکڑا گیا

پاکستانی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر بیرون ملک بیچنے والا پکڑا گیا


جھنگ:ایف آئی اے سائبر کرائم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جھنگ سے پاکستانی بچوں کی نازیبا ویڈیوزبنا کر بیرون ملک بیچنے والے شخص کو پکڑ لیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے جھنگ سے تیمورمقصود نامی شخص کو بڑی تعداد میں نازیبا ویڈیو کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔


ملزم کو کینیڈین حکومت نے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ ملزم عرصہ دراز سے پاکستان بچوں کی غیر اخلاقی فلمیں بنا کر انٹرنیشنل مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔