صدر ٹرمپ کا دورہ پاکستان ، اہم خبر آ گئی

 صدر ٹرمپ کا دورہ پاکستان ، اہم خبر آ گئی

ہیوسٹن: امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے لیے بات چیت جاری ہے، پاکستان امریکا کیساتھ7دہائیوں پرمحیط تعلقات کی قدرکرتاہے ، امریکا سے مثبت اور بہتر تعلقات کے سفر کو مزید جاری رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیراسد مجید خان نے ہیوسٹن کا 2 روزہ دورہ کیا ، اسدمجید نے امریکن پاکستان فانڈیشن کی دسویں سالانہ تقریب سے خطاب میں امریکا میں نوجوانوں کواکٹھا کرنے اور صلاحیتیں بروئےکارلانےکی کاوشوں کوسراہا۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکاکیساتھ7دہائیوں پرمحیط تعلقات کی قدرکرتاہے، تعلیم،زراعت،توانائی ودیگرشعبہ جات میں امریکا سے پائیدارشراکت داری کیلئے پرعزم ہے۔

اسد مجیدنے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے لیے بات چیت جاری ہے، صدرٹرمپ اوروزیر اعظم عمران خان میں 3ملاقاتیں ہوچکی ہیں امریکا سے مثبت اور بہتر تعلقات کے سفر کو مزید جاری رکھا جائے گا۔کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم،انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی مذمت کرتےہیں، کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت پرعالمی برادری بالخصوص کانگریس کے شکرگزارہیں،گذشتہ روز امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مرکوز ہے، امریکی صدر بھی اس مسئلے پر سنجیدہ ہیں۔