چینی ویکسین کا ٹرائل مکمل ہو چکا، چند روز میں نتائج آنا شروع ہو جائیں گے: ڈاکٹر یاسمین راشد

Trial of Chinese vaccine completed, results will start coming in a few days: Dr Yasmeen Rashid
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ویکسین کا چین کے ساتھ چلنے والا ٹرائل مکمل ہو چکا ہے، چند روز میں نتائج آنا شروع ہو جائیں گے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ویکسین پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی۔ چین کے ساتھ چلنے والے ٹرائل کا تجربہ کینیڈا میں کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وائرس سے اموات کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں 52 لاکھ صحت کارڈ تقسیم ہو چکے ہیں۔ صحت کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کی سہولت ہوگی۔ خیبر پختونخوا میں تمام خاندانوں کو صحت کارڈ فراہم کر دیا گیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ پاکستان فلاحی ریاست بنے۔ انسانوں کی صحت پر سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔