ہنڈائی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

ہنڈائی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

لاہور: ٹویوٹا موٹرز اور پاک سوزوکی موٹرز کے بعد ہنڈائی نشاط موٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے  بھی اپنی گاڑیوں کے مختلف ویرینٹس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈائی کی جانب سے اپنی گاڑیوں جن میں سوناٹا، ایلانٹرا اور ٹکسن ماڈلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ  کیا ہے۔کمپنی  نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کم از کم 3 لاکھ 30 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ 4 لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔

ہنڈائی  ڈیلرز کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق  24 جنوری سے ہو چکا ہے اور نئی قیمتیں 24 جنوری کے بعد کے ہر قسم کے آرڈر پر لاگو ہونگی ۔

ہنڈائی کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ نئے حکومتی ٹیکسز کو قرار دیتے ہوئے اضافی ٹیکسز کا بوجھ صارفین پر ڈال دیا ہے۔

8th جنریشن سوناٹا کا شمار پاکستان میں موجود سب سے مہنگی سیڈان میں ہوتا ہےجو کہ ہونڈا کی ایکارڈ اور ٹیوٹا کی کیمری کے جوڑ پر پاکستان میں متعارف کروائی گئی۔

کمپنی کی جانب سے نئی قیمتوں کے نوٹی فیکیشن کے مطابق ہنڈائی سوناٹا 2.0 ایل کی قیمت میں 3 لاکھ 60 ہزار روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 68 لاکھ 50 ہزار روپے ہوچکی ہے۔

سوناٹا ایل 2.5  کی قیمت میں 50 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 77 لاکھ 40 ہزار روپے ہو گئی۔

ہنڈائی ٹکسن جی ایل ایس اسپورٹس  کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار روپے کے اضافے سے 55 لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔

ٹکس الٹیمیٹ کی قیمت میں 3 لاکھ 30 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، نئی قیمت 59 لاکھ 90 ہزار روپے ہوچکی ہے۔

ہنڈائی ایلانٹرا 2.0 ایل کی قیمت میں بھی 4 لاکھ روپے کے اضافہ نے نئی قیمت  43 لاکھ 90 ہزار روپے تک پہنچا دی۔

مصنف کے بارے میں