Get Alerts

پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا خدشہ

پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا خدشہ
سورس: File

اسلام آباد: حکومت کی طرف سے شہریوں پر پٹرول بم گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ ہے۔  پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک اضافے کا خدشہ ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ۔30 جنوری تک قیمت میں اتار چڑھاؤ یا ٹیکس میں تبدیلی سے حتمی قیمت کا تعین ہو گا۔