بلاول بھٹو 29 اور 30 جنوری کو ماسکو کا سرکاری دورہ کریں گے: ترجمان دفتر خارجہ

بلاول بھٹو 29 اور 30 جنوری کو ماسکو کا سرکاری دورہ کریں گے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 29 اور 30 جنوری کو ماسکو کا سرکاری دورہ کریں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو یہ دورہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی دعوت پر کر رہے ہیں ۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ باضابطہ بات چیت کریں گے ۔

بات چیت میں دونوں فریق دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور کریں گے ۔ پاک روس بات چیت میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا ۔

مصنف کے بارے میں