شیخ محمد بن زاہد النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پیر کو اسلام آباد آئیں گے

شیخ محمد بن زاہد النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پیر کو اسلام آباد آئیں گے

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاہد النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پیر کو اسلام آباد آئیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن زاہد اس وقت پاکستان میں ہی موجود ہیں اور اپنا نجی دورہ کر رہے ہیں ۔ نجی دورہ مکمل کرکے وہ ایک روزہ سرکاری دورے پر پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے ۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے اماراتی مہمان کا استقبال کریں گے ، وزیراعظم شہباز شریف اماراتی صدر کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کے ادوار میں شریک ہوں گے ۔

مصنف کے بارے میں