بلاول بھٹو  اتنے بڑے نہیں ہوئے کہ شیر کا شکار کرسکیں، کراچی کےوڈیرےکوالیکشن میں لاہورسےشکست ہوگی،عطا اللہ تارڑ

 بلاول بھٹو  اتنے بڑے نہیں ہوئے کہ شیر کا شکار کرسکیں، کراچی کےوڈیرےکوالیکشن میں لاہورسےشکست ہوگی،عطا اللہ تارڑ

لاہور: حلقہ این اے 127 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو  اتنے بڑے نہیں ہوئے کہ شیر کا شکار کرسکیں۔کراچی کےوڈیرےکوالیکشن میں لاہورسےشکست ہوگی۔ 

ٹاؤن شپ میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ایک وڈیرے نے لاہور کا رخ کرلیا، جس کے مقابلے میں نوازشریف کا ورکر سامنے آیا ہے، 300 یونٹ مفت بجلی کی باتیں کرنے والے کرپشن کے بادشاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگا تھا مگر لوگوں سے پانی بھی چھین لیا، بلاول بھٹو نے 300 یونٹ تو کیا 300 روپے بھی عوام کی جیبوں سے نکال لینے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ نواز شریف جب بھی آتے ہیں نئے منصوبے شروع کرتے ہیں، نواز شریف معیشت کے پہیہ کو چلانا جانتے ہیں، انہوں نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ لاہور میں ترقیاتی کام صرف ن لیگ کے نظر آئیں گے، پچھلے 5 سالوں میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کہیں نہیں مل رہے، نوازشریف جب بھی آتے ہیں نئے پراجیکٹ شروع کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہی معیشت کا پہیہ چلانے میں ماہر ہیں، 9 مئی والوں کے ایک ایک حلقے میں 2،2 امیدوار ہیں وہ جو کہتے تھے کچھ نہیں ہو گا اب روتے ہیں تو چپ نہیں ہوتے، وہ 9 مئی والے ہیں ہم 28 مئی والے ہیں، نوازشریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا ، قائد ن لیگ نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک کی معیشت سنواریں گے، موٹروے، میٹرو بس ن لیگ کے ہی کارنامے ہیں، نوازشریف چوتھی بار ملک کے وزیراعظم بننے جا رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں