Get Alerts

کراچی واقعہ: سکیورٹی اداروں نے شہر کو بڑے بحران سے بچا لیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

کراچی واقعہ: سکیورٹی اداروں نے شہر کو بڑے بحران سے بچا لیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کراچی کو ایک بڑے بحران سے بچا لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم بی ایل اے کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جا چکے ہیں، کیونکہ سوشل میڈیا کے ذریعے ذہن سازی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کے مطابق دہشت گرد عناصر پاکستان کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں، تاہم سکیورٹی ادارے پوری طرح مستعد ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ متعلقہ بچی کو راستے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران تحویل میں لیا گیا، جس کے باعث ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے بی ایل اے اور بی ایل ایف کا اصل اور مکروہ چہرہ دیکھ لیا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ماہ رنگ بلوچ شرپسندی اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور ریاست ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے گی۔

ٹیگز: