Get Alerts

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کے تحائف کا ناجائز استعمال کیا؛وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ 

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کے تحائف کا ناجائز استعمال کیا؛وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے توشہ خانہ تحائف سے متعلق عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ انصاف پر مبنی ہے اور اس کے ذریعے کرپشن کے الزامات کا حقیقت پر مبنی جواب دیا گیا ہے۔ عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے توشہ خانہ کے تحائف کو غیر قانونی طور پر تحویل میں لیا اور ان تحائف کو بیچ کر منافع کمایا۔

عطا تارڑ نے مزید بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا ایک میگا کرپشن کیس بھی زیر تفتیش ہے، جس میں توشہ خانہ کے تحائف کی مارکیٹ ویلیو کم ظاہر کرکے مالی فائدہ اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے امانت میں خیانت کی اور عوام کا اعتماد توڑا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پراسیکیوشن نے اپنا کیس مکمل طور پر ثابت کیا اور عدالت نے شواہد کی بنیاد پر فیصلہ سنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے حکومتی کرپشن کے خلاف عزم اور قانون کی حکمرانی کو مزید تقویت ملے گی۔

ٹیگز: