Get Alerts

شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیت کے باعث آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس آج طلب کیا تھا، تاہم ان کی ذاتی اور حکومتی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کہ  23 جنوری 2025 کو بھی وزیراعظم کی نجی مصروفیات کے باعث کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔ یہ اجلاس کابینہ کے اہم فیصلوں اور حکومتی امور پر گفتگو کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

ٹیگز: