اسلام آباد : ملک بھر میں موسم کی لہر شدید ہو گئی ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں، جس کے پیشِ نظر انتظامیہ نے سیاحوں کا داخلہ عارضی طور پر روک دیا ہے۔ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب، میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ہے، M-3: فیض پور سے جڑانوالہ اور سمندری تک بند ہے، M-4: پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بڑی گاڑیوں کے لیے بند ہے، M-11: لاہور سیالکوٹ موٹروے ٹریفک کے لیے بند ہے۔