لاہور/اسلام آباد : ملک کے مختلف حصوں میں شدید موسم نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ جہاں پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، وہی بالائی علاقوں میں برفباری نے سردی کی شدت کو ریکارڈ سطح پر پہنچا دیا ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
موٹروے پولیس نے حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز کو احتیاطی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت: حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں مسلسل برفباری کے باعث سردی کی شدید لہر جاری ہے، جس نے عام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔