کوئٹہ/گلگت: ملک کے بالائی علاقوں میں حالیہ بارش اور بھاری برفباری کے بعد سردی کی لہر نے شدت اختیار کر لی ہے۔ بلوچستان کے بالائی اضلاع اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں برفباری کے باعث نظامِ زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔چمن، قلعہ عبداللہ، زیارت اور دیگر بالائی علاقوں میں شدید برفباری نے شہریوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے۔
برفباری کے باعث پاک افغان سرحدی علاقوں اور بلوچستان کے بالائی اضلاع کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔سڑکوں پر برف جم جانے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہے، جس سے اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع استور میں بھی برفباری کا سلسلہ تھمنے کے بعد مشکلات کم نہ ہو سکیں۔