Get Alerts

بھارت: طیارے کی کریش لینڈنگ، نائب وزیرِ اعلیٰ مہاراشٹرا اجیت پاوار سمیت 5 افراد ہلاک

بھارت: طیارے کی کریش لینڈنگ، نائب وزیرِ اعلیٰ مہاراشٹرا اجیت پاوار سمیت 5 افراد ہلاک

بارہ متی/ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک ہولناک فضائی حادثے کے نتیجے میں نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پاوار سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ ریاست کے علاقے بارہ متی میں طیارے کی کریش لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، طیارہ بارہ متی کے قریب توازن برقرار نہ رکھ سکا اور زمین سے ٹکراتے ہی تباہ ہو گیا۔ طیارے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پاوار، ان کے دو قریبی سیاسی رفقاء اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثہ اتنا شدید تھا کہ طیارے میں سوار کسی بھی شخص کو زندہ بچنے کا موقع نہ مل سکا اور تمام پانچوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ملبے سے نکالا اور ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

ٹیگز: