کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شہر کی سڑکوں کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور ہمارا پورا فوکس کراچی کو اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے فراہم کرنے پر ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بی آر ٹی (BRT) منصوبوں پر کام انتہائی تیز رفتاری سے جاری ہے اور میڈیا کو چاہیے کہ وہ عوام کو دکھائے کہ یہ کام کتنی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت جناح ایونیو پر کنسٹرکشن کا کام جاری ہے، جبکہ یونیورسٹی روڈ اور صفورا روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا جس سے شہریوں کو سفری سہولیات میں بڑی ریلیف ملے گی۔