نوازشریف نااہل ہونے پر لیگی کارکن مشتعل،سڑکیں بند کرکے احتجاج

نوازشریف نااہل ہونے پر لیگی کارکن مشتعل،سڑکیں بند کرکے احتجاج

لاہور:سپریم کورٹ میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فیصلے جس میں وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا ہے اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مریم نوازاور ان کے شوہر کیپٹن صفدر کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کے حکم دیا ہے۔ فیصلہ آنےکےکے بعد سپریم کورٹ کے احاطے میں ہی لیگی کارکن آپے سے باہر ہوگئے۔سپریم کورٹ کے باہر جمع کارکنوں میں مایوسی کی لہردوڑ گئی۔
جبکہ مختلف شہروں میں ٹائرزجلا کرکئی سڑکیں بندکردیں۔ لاہورمیں مسلم لیگ ن کےکارکنوں نے احتجاج شروع کردیا، داتا دربار،لبرٹی چوک،شادمان سمیت کئی اہم چوراہوں پر ن لیگ کے مشتعل کارکنوں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی۔جبکہ  بابو صابو چوک کو کنٹینر لگا کر بلاک کردیا گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجودہے۔ لیگی کارکنوں نے ٹائر جلا کر داتا دربار روڈ بھی بلاک کردیا، مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ریگل چوک سے لیکر مال روڈبلاک کردیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔لبرٹی چوک میں فیصلہ سنتے ہی لیگی کارکن بے ہوش گیا۔

دوسری جانب ملتان میں نون اور جنون آمنے سامنے آگئےاور تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔عوامی عدالت سے انصاف ملنے کی امید ظاہر کرتے نظر آئے۔

مصنف کے بارے میں