مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا 

Marryam Nawaz,PMLN,Maryam Nawaz Sharif Covid Test

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ،مریم اورنگزیب نے ٹوئٹرپیغام میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے .

مریم اور نگزیب نے قوم سے دعائوں کی اپیل کی ہے ،واضح رہے مریم نواز چند روز قبل آزاد کشمیرمیں الیکشن مہم کے سلسلے میں بڑے بڑے جلسوں میں شریک ہو ئی تھیں جہاں پارٹی کےاہم رہنمائوں نے بھی شرکت کی تھی ۔

خیال رہے ان دنوں پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہے، لاہور سمیت پورے ملک میں بھارتی ڈیلٹا قسم کے وائرس کے متعدد کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ 

حکام کی جانب سے بار بار شہریوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ اس وبائی مرض کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، ایس او پیز پر عمل کرکے ناصرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگی کو بھی محفوظ بنائیں۔