پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخاب، احسن سلیم بریار نے میدان مار لیا

پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخاب، احسن سلیم بریار نے میدان مار لیا
سورس: فائل فوٹو

سیالکوٹ:پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخابات میں تمام 165 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی و غیرسرکاری نتیجہ آ گیا ہے۔ احسن سلیم بریار نے میدان مار لیا۔ 

غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے 59 ہزار 799 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق سبحانی 52 ہزار799 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ یہ نشست ن لیگ کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

حلقے میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 4 سو 22 ہے اور 165 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ نشست ن لیگ کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔