لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی دوبارہ حکومت عمران خان کے بیانیہ کی جیت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش دی جبکہ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی دوبارہ حکومت عمران خان کے بیانیہ کی جیت ہے،پی ٹی آئی کی حکومت پنجاب میں ایک بار پھر ڈلیور کرے گی اور صحت کارڈ، احساس پروگرام تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔