جے آئی ٹی سربراہ اور ممبران کو دھمکی دینے پر عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

جے آئی ٹی سربراہ اور ممبران کو دھمکی دینے پر عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے  جے آئی ٹی سربراہ اور ممبران کو دھمکی  دینے پر   تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں  ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

رپورٹ  انچارج انویسٹی گیشنزقلعہ گجر سنگھ محمد سرور کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ متن کے مطابق چیئرمین  پی ٹی آئی  کو تھانہ سرور روڈ  میں تفتیش کے لیے بلایا۔انہوں  نے انگلی  کے اشارے  سے جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور اور دیگر ممبران کو دھمکایا۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان نے دھمکی دی کہ پی ٹی آئی کی حکومت واپس آ رہی ہے، آپ سن لیں آپ نے رہنا نہیں ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق تفتیش کے دوران کسی بھی ملزم کا افسر کو ڈرانا اور حکومت میں آکر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دینا، دراصل آزادانہ اور غیر جانبدار تفتیش کو روکنا ہے،

مصنف کے بارے میں