Get Alerts

نادیہ خان کی طلاق کی افواہیں، شوہر کے ساتھ نئی تصویر نے قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا

نادیہ خان کی طلاق کی افواہیں، شوہر کے ساتھ نئی تصویر نے قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان ایک بار پھر اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے باعث خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر  خبریں گردش کرتی رہیں کہ نادیہ خان اور ان کے شوہر فیصل راؤ کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑ گئیں جب اداکارہ نے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران اپنی خاندانی زندگی سے متعلق نسبتاً کم تصاویر اور پوسٹس شیئر کیں۔

 بعض یوٹیوبرز، جن میں مہرین سبطین بھی شامل ہیں، نے نادیہ خان اور فیصل راؤ کی مبینہ طلاق سے متعلق دعوے کیے، جس کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس موضوع پر بحث شروع ہو گئی۔

تاہم، نادیہ خان کی جانب سے شوہر فیصل راؤ کے ساتھ نئی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد ان افواہوں کی حقیقت واضح ہو گئی۔ اس تصویر نے دونوں کے درمیان علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والے دعوؤں کو کمزور کر دیا، جبکہ تاحال نادیہ خان یا فیصل راؤ کی جانب سے طلاق سے متعلق کسی بھی خبر کی تصدیق نہیں کی گئی۔

ٹیگز: