Get Alerts

تعلیمی نظام میں اصلاحات کے خلاف احتجاج، بالی ووڈ شخصیات کا طلبہ کو خراج تحسین

تعلیمی نظام میں اصلاحات کے خلاف احتجاج، بالی ووڈ شخصیات کا طلبہ کو خراج تحسین

نئی دہلی: بھارت کے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف ملک بھر میں جاری طلبہ کے احتجاج کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد متعدد بالی ووڈ شخصیات نے نوجوان مظاہرین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، نئی دہلی سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں طلبہ نے وزیرِ تعلیم کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کے مطالبے کے لیے احتجاج کیا تھا۔ احتجاجی تحریک کے منتظمین کا دعویٰ ہے کہ حکومت نے ان کے اہم مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، جس کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

دھرمیندر پردھان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہاتھا کہ حالیہ واقعات پر انہیں افسوس ہے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم کو بھجوا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے نوجوان ملک کی اصل طاقت ہیں اور ان کے مستقبل کا تحفظ سب سے اہم ہے۔

استعفے کے بعد بالی ووڈ کی متعدد معروف شخصیات، جن میں عالیہ بھٹ، سارہ علی خان، ابراہیم علی خان، سوناکشی سنہا، پرینکا چوپڑا، پرکاش راج، شبانہ اعظمی، وانی کپور اور ملا ئکہ اروڑا شامل ہیں، نے سوشل میڈیا پر طلبہ کے احتجاج کو سراہتے ہوئے اسے نوجوانوں اور جمہوری آواز کی کامیابی قرار دیا۔

دوسری جانب، اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے دھرمیندر پردھان کے استعفے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے طلبہ کے ساتھ ہونے والے سلوک پر معافی مانگنے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ٹیگز: