Get Alerts

جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی خطرے کے باعث ساحلی علاقوں میں ہنگامی الرٹ

جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی خطرے کے باعث ساحلی علاقوں میں ہنگامی الرٹ

ٹوکیو: جاپان کے جنوبی علاقوں میں 7.1 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد حکام نے سونامی کا الرٹ جاری کردیا۔

حکام کے مطابق زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں میں ایک میٹر بلند سونامی آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس پر مقامی آبادی کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

زلزلے کے بعد متعلقہ اداروں نے صورتحال کی نگرانی شروع کردی ہے، جبکہ ممکنہ نقصانات اور سونامی کے اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جاپانی حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: