Get Alerts

میرپور کے عوام نے فیصلہ دے دیا، دھاندلی کا شور مچانے والے حقیقت تسلیم کریں: مریم اورنگزیب

میرپور کے عوام نے فیصلہ دے دیا، دھاندلی کا شور مچانے والے حقیقت تسلیم کریں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وزیر اطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میرپور کے عوام نے ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ میرپور کے عوام نے نواز شریف اور مریم نواز پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوامی خدمت، ترقی اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے دور میں ایٹمی دھماکے کیے گئے جبکہ ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام اپنا فیصلہ دے چکے ہیں، اس لیے دھاندلی کا شور ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دھاندلی کے الزامات لگانے والے خود ایسے اقدامات میں ملوث رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے دور میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، صوبے میں سڑکوں سمیت مختلف شعبوں میں اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت مسلم لیگ (ن) کی ترجیح ہے اور جو لوگ خود کام نہیں کر سکتے وہ دوسروں کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہیں

ٹیگز: