سلمان خان کی ”ٹیوب لائٹ “ فلاپ

ممبئی: عید کے موقع ریلیز ہونیوالی بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کی فلم” ٹیوب لائٹ“ توقع پر پورا نہ اتر سکی ۔ فلم نے عید کے پہلے روز صرف 19 کروڑ 9 لاکھ کا ہی بزنس کرسکی۔

سلمان خان کی ”ٹیوب لائٹ “ فلاپ

ممبئی: عید کے موقع ریلیز ہونیوالی بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کی فلم” ٹیوب لائٹ“ توقع پر پورا نہ اتر سکی ۔ فلم نے عید کے پہلے روز صرف 19 کروڑ 9 لاکھ کا ہی بزنس کرسکی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ہدایت کار کبیرخان اورسلمان خان کی ایک ساتھ یہ تیسری فلم ہے پچھلی دونوں فلمیں ”ایک تھا ٹائیگر“ اور”بجرنگی بھائی جان“ نے باکس آفس پرریکارڈ بزنس کیا تھا جس کے باعث اس فلم سے بھی دونوں کو بہت امیدیں وابستہ تھیں تاہم ”ٹیوب لائٹ“ اب تک امیدوں پر پوری اترنے میں ناکام رہی ہے اور ریلیز کے پہلے روزسلمان کی گزشتہ فلموں کے مقابلے میں بہت کم یعنی صرف 20 کروڑ 15 لاکھ کا بزنس ہی کرسکی جبکہ دوسرے روز بھی فلم شائقین کی زیادہ تعداد کو متوجہ کرنے میں ناکام رہی۔