یوسف رضا گیلانی کےگھر میں آگ لگ گئی،سامان جل گیا 

 یوسف رضا گیلانی کےگھر میں آگ لگ گئی،سامان جل گیا 

ملتان: یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی ، اس وجہ سے سامان جل گیا۔  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور  سابق وزیراعظم  یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پرقابو پالیا گیا ہے۔  2 کمروں میں سامان جل گیا، آگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان گیلانی ہاؤس کا کہنا ہےگیلانی ہاؤس کے باہر  واپڈا  اہلکار کھمبے پرکام کر رہے تھے، اچانک بیڈ روم اور  ڈرائنگ روم میں آگ بھڑک اٹھی۔مین سوئچ آف کرنے کے باوجود بجلی بند نہ ہوئی ۔گھر میں یوسف رضا گیلانی، حیدرگیلانی اور عبدالقادرگیلانی موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں