وزیر اعظم کا عید پر قوم کے نام پیغام 

وزیر اعظم کا عید پر قوم کے نام پیغام 

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ پر قوم کے نام پیغام میں کہاوہ پاکستانی قوم اور تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اللہ ہماری قربانیوں اور عبادتوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کا گوشت غریبوں میں تقسیم کریں، محتاجوں اور ضرورت مندوں کی امداد کریں، عید پر ایسے لوگوں کو بھی یاد رکھیں جو گزشتہ برس سیلاب کی تباہ کاریوں سے بے گھر ہوئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا احساس ہے کہ پاکستان اس وقت مہنگائی کی زد میں ہے، مہنگائی زیادہ تر بیرونی عوامل سے پیدا شدہ افراطِ زر اور کساد بازاری کے اثرات کی بدولت ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا حکومت اپنی تمام تر توانائیاں عوامی ریلیف پر صرف کر رہی ہے، بجٹ میں بھی تنخواہ دار طبقے، پنشنرز اور مزدور کو جس قدر ہو سکا ریلیف دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں