لاہور: پنجاب میں بارش اور آندھی کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے حادثات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق شدید آندھی اور بارش کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے کے 25 واقعات رپورٹ ہوئے۔ بہاولنگر، فیصل آباد، خانیوال اور دیگر علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا، جبکہ جڑواں شہروں میں ہلکی اور اٹک میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔