Get Alerts

آندھی اور بارش سے حادثات، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اظہار افسوس

آندھی اور بارش سے حادثات، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اظہار افسوس

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حالیہ تیز آندھی اور بارش کے باعث پیش آنے والے حادثات اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری اور بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے، ساتھ ہی پی ڈی ایم اے سے نقصانات کی مکمل رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، اور شدید موسمی حالات میں عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

ٹیگز: