Get Alerts

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 14 اشیاء مہنگی، 12 سستی

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 14 اشیاء مہنگی، 12 سستی

اسلام آباد: ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چینی، چاول، ایل پی جی اور بجلی سمیت 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی رفتار منفی 1.52 فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمت میں 6.88 فیصد، چینی میں 0.88 فیصد اور ایل پی جی میں 1.24 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

دوسری جانب آلو، پیاز، انڈے، چکن، آٹا اور کیلے سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارے کے مطابق مہنگائی میں کمی کا رجحان جاری ہے تاہم کئی روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اب بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ٹیگز: