Get Alerts

’’کانٹا لگا‘‘ کی مشہور اداکارہ شیفالی جریوالہ اچانک چل بسی

’’کانٹا لگا‘‘ کی مشہور اداکارہ شیفالی جریوالہ اچانک چل بسی

ممبئی: بھارتی اداکارہ اور رقاصہ شیفالی جریوالہ 42 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔ انہیں فوری طور پر ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

شیفالی نے 2002 میں ’’کانٹا لگا‘‘ گانے کی ویڈیو سے شہرت حاصل کی تھی۔ بعد ازاں وہ ’’نچ بلیے‘‘ اور ’’بگ باس 13‘‘ جیسے مشہور شوز میں بھی حصہ لے چکی تھیں۔ ان کی اچانک موت سے شوبز انڈسٹری اور مداح افسردہ ہیں۔

ٹیگز: