Get Alerts

پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال: بلوم برگ رپورٹ

پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال: بلوم برگ رپورٹ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے بلوم برگ نے پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سرفہرست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جو معاشی اصلاحات اور پالیسی استحکام کا ثبوت ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خطرے میں واضح کمی آئی ہے، جو 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد تک آ چکا ہے۔ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ یہ کمی غیرملکی سرمایہ کاروں اور عالمی مالیاتی اداروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق یہ بہتری حکومتِ پاکستان کی جانب سے کیے گئے اہم اصلاحاتی اقدامات، آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد اور مالی نظم و ضبط کے باعث ممکن ہوئی۔

ٹیگز: