Get Alerts

فٹبال ورلڈکپ:میسی کا شاندار گول ، ارجنٹائن فاتح، ؛ انگلینڈ اور کروشیا بھی کامیاب

فٹبال ورلڈکپ:میسی کا شاندار گول ، ارجنٹائن فاتح، ؛ انگلینڈ اور کروشیا بھی کامیاب

میکسیکو:فٹبال ورلڈکپ کے مقابلوں میں ارجنٹائن نے اردن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ ارجنٹائن کی کامیابی میں لیونل میسی کا شاندار گول نمایاں رہا، جس کے بعد ورلڈکپ میں ان کے گولز کی تعداد 19 ہو گئی۔

دیگر میچز میں انگلینڈ نے پاناما کو 0-2 سے ہرا کر گروپ ایل میں 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ کروشیا نے گھانا کو 1-2 سے شکست دی۔ الجزائر اور آسٹریا کا مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا۔

52 سال بعد ورلڈکپ کھیلنے والی کانگو کی ٹیم نے ازبکستان کو 1-3 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی، جبکہ پرتگال اور کولمبیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اس مقابلے میں گول کرنے میں ناکام رہے۔

ٹیگز: