Get Alerts

 سندھ میں پولیو کے خلاف جنگ میں نمایاں پیش رفت، 28 ماحولیاتی نمونے منفی؛مصطفیٰ کمال

 سندھ میں پولیو کے خلاف جنگ میں نمایاں پیش رفت، 28 ماحولیاتی نمونے منفی؛مصطفیٰ کمال

کراچی :وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ صوبے میں 29 میں سے 28 ماحولیاتی نمونے منفی آئے ہیں، جو اگست 2023 کے بعد منفی نمونوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، تاہم وائرس کے مکمل خاتمے تک نگرانی اور انسدادِ پولیو مہم جاری رکھی جائے گی۔

ٹیگز: