عالمی طاقتوں نے جوہری ہتھیاروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ مسترد کر دیا

عالمی طاقتوں نے جوہری ہتھیاروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ مسترد کر دیا

واشنگٹن: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیاروں پر عالمی سطح پر پابندی 'حقیقت پسندانہ' نہیں۔ قومی سلامتی کیلئے جوہری ہتھیاروں کی ضرورت ہے کیونکہ 'برے عناصر' پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

امریکی سفیر نے شمالی کوریا پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا کسی کو یقین ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں پر پابندی سے اتفاق کرے گا؟۔ ایک طرف  40ممالک کا انکار ہے تو دوسری جانب 120 سے زائد ممالک نے جوہری پابندی کو قانونی شکل دینے کی حمایت کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں