فرحان اختر نے فیس بک کو خیر آباد کہہ دیا

فرحان اختر نے فیس بک کو خیر آباد کہہ دیا

ممبئی :بالی و وڈ کے معروف اداکارو ہدایت کار فرحان اختر سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک سے اُکتا گئے اور اپنا اکاو¿نٹ ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ۔
ٹوئٹر پر شیئر کردہ ٹویٹ میں فرحان اختر نے اپنے مداحوں کو گڈ مارننگ کہتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنا ذاتی فیس بک اکانٹ ہمشیہ کے لیے بند کررہے ہیں، البتہ ان کا فرحان اختر لاﺅ نامی تصدیق شدہ اکانٹ فعال رہے گا۔


فرحان اختر نے تو اپنی ٹویٹ میں فیس بک چھوڑنے کی وجہ نہیں بتائی البتہ ایسا ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہوں نے صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال کے باعث ہی اس ویب سائٹ سے اکانٹ ختم کرنے کا اعلان کیا۔خیال رہے کہ فرحان اختر اس وقت اپنی کامیاب فلم سیریز ڈان کے تیسرے حصے کا اسکرپٹ لکھنے میں مصروف ہیں۔