پاکستان 2047 میں 2 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائیگا، میلنڈا گڈ

پاکستان 2047 میں 2 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائیگا، میلنڈا گڈ
کیپشن: پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے تاہم اصلاحات سے ہی چیلنجز قابو پایا جا سکتا ہے، میلنڈا گڈ۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ بینک کی ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر میلنڈا گڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگر اصلاحات جاری رہیں تو 2047 میں پاکستان دو ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا ۔

میلنڈا گڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے تاہم اصلاحات سے ہی پاکستان ان چیلنجز پر نہ صرف قابو پا سکتا ہے بلکہ اس کی شرح نمو میں بھی قابل قدر اضافہ ہو گا۔

ورلڈ بینک کے چیف اکانومسٹ ہانس ڈائمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت بڑا مسئلہ ادائیگوں کا عدم توازن ہے کیونکہ پاکستان کی امپورٹ زیادہ اور ایکسپورٹ کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنی تمام تر توجہ اصلاحات پر دینا ہو گی اور ٹیکس اصلاحات سے ہی ریونیو بڑھے گا۔ انڈسٹری لگے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔