درست منصوبہ بندی نہ کی گئی تو مئی میں دودھ 300 روپے لیٹر سے کم نہیں ملے گا،ڈیری ایسوسی ایشن

درست منصوبہ بندی نہ کی گئی تو مئی میں دودھ 300 روپے لیٹر سے کم نہیں ملے گا،ڈیری ایسوسی ایشن

کراچی : ڈیری اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے درست منصوبہ بندی نہ کی گئی تو مئی میں دودھ 300 روپے فی لیٹر سے کم نہیں ملے گا۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ان پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔

ایسوسی ایشن نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ چارے، دودھ اور گوشت کی ترسیل اور دودھ کی دوکانوں کو پابندی سے مستثنی' قراردیا جائے۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پابندی کے حوالے سے ہمارے ساتھ بھی مشاورت کرے کیونکہ درست منصوبہ بندی کے بغیر کیے گئے فیصلوں سے مئی میں دودھ 300روپے فی لیٹر سے کم میں نہیں ملے گا۔