لاہور میں کورونا کی شرح 23 فیصد ہوگئی، مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے: سیکرٹری صحت

لاہور میں کورونا کی شرح 23 فیصد ہوگئی، مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے: سیکرٹری صحت
کیپشن: لاہور میں کورونا کی شرح 23 ہوگئی، مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے: سیکرٹری صحت
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کے دوسرے بڑے شہر اور صوبہ پنجاب کے دار الحکومت لاہور میں کورونا وائرس کی شرح میں خطرناک حد تک تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ شہر کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد سے بھی زائد ہوگئی ہے۔ 

سیکرٹری صحت پنجاب  نبیل اعوان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں کوروناکےمریضوں میں کمی کےآثار دکھائی نہیں دےرہے۔ ہماری تجویز ہے کہ 10 سے 14 دن لوگوں کا میل جول مکمل طور پر بند کیا جائے ۔ 10 سے14دن میل جول بندہونےسےوائرس کےپھیلاؤکاسرکل ٹوٹ سکتاہے۔اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں  24 گھنٹے میں 1725 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت نے لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویزدی ہے۔ لاہورمیں مکمل لاک ڈاؤن کامطلب مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ ملتان میں بھی کوروناکےمریضوں کا دباؤ آ رہا ہے۔ 

نبیل اعوان نے کہا کہ لاہور کے 3 سرکاری اسپتالوں میں مزید وینٹی لیٹر مہیا کردیے ۔ سروسزاسپتال میں16،جناح اورمیومیں دس،دس وینٹی لیٹر دے دیے ۔ پی کےایل آئی میں مزید 11 وینٹی لیٹر لگانے جا رہے ہیں۔ پنجاب کےآئی سی یوزمیں214مریض ہیں۔۔17 جون2020  کو آئی سی یومیں215مریض تھے۔

واضح رہے کہ کورونا کیسز بڑھنے پر این سی او سی نے کورونا ایس او پیز مزید سخت کردیے ہیں۔ کل سے متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔ سماجی و مذہبی ان ڈور و آؤٹ ڈور تقریبات پر مکمل طور پر پابندی لگادی گئی ہے۔ شادی کی تقریبات پر 5 اپریل سے پابندی ہوگی لیکن اگر صوبے چاہتے تو اپنے حالات کے مطابق پابندی لگا سکتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ کورونا نے پاکستان  خصوصاً پنجاب میں تباہی پھیلا دی ہے ۔ کورونا کے کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے  کے دوران بھی ملک میں مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مزید 57 افراد جاں بحق اور 4700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔