اسلام آباد میں یکم اپریل سے شادی کی تقریبات پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد میں یکم اپریل سے شادی کی تقریبات پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: اسلام آباد میں یکم اپریل سے شادی کی تقریبات پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آبادمیں کرونا وائرس کا پھیلاؤ  شدت اختیار کرگیا ہے۔ جس کے  ضلعی انتظامیہ نے این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق  پابندوں سے متعلق نیا ہدایات نامہ جاری کر دیا۔یکم اپریل سے شادیوں سمیت  ہر قسم کی  تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی  جبکہ شب برات کے  موقع پر قبرستانوں  میں اجتماع پر بھی پابندی ہوگی ۔

                                    

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات  کی طرف  سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل سے ہر قسم مارکیز اور شادی ہالز کے اندر اور باہر ہر قسم کی شادیوں اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہو گی۔

سپورٹس ٹورنامنٹ ، سوشل تقریبات ، کلچرل تقریبات اور مذہبی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ۔شب برات پر اسلام آباد کے قبرستانوں میں کسی بھی قسم کی عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہو گی۔

ایچ ایٹ اور ایچ الیون کے قبرستانوں میں اسسٹنٹ کمشنرز شب برات کے دن اور رات کو عوامی اجتماع کو روکنے کی پابندی کروائیں گے۔قبرستانوں میں میتوں کی تدفین کرونا ایس او پیز کے مطابق کی جائے گی۔