Get Alerts

سپریم کورٹ کا سندھ ہاؤس پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا سندھ ہاؤس پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ ہاؤس پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کل اس معاملے پر جامع رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت کی۔
دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے سندھ ہاؤس حملے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں کی گئیں جس پر ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ اس کیس میں دہشت گردی کی دفعات عائد نہیں ہوتیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ حکومت اس معاملے پر قانونی راستہ اپنائے، سندھ حکومت سیشن کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے اور مناسب ہو گا متعلقہ فورم ہی اس کا فیصلہ کرے ، بچکانہ دفعات پر حملہ آوروں نے ضمانتیں کروا لیں ، کل اس معاملے پر جامع رپورٹ دیں۔

ٹیگز: