وزارت اعلیٰ دینے کیساتھ وزیر اعظم نے پرویز الہٰی کو کونسا اہم ٹاسک دیدیا 

وزارت اعلیٰ دینے کیساتھ وزیر اعظم نے پرویز الہٰی کو کونسا اہم ٹاسک دیدیا 

لاہور:وزارت اعلیٰ دینے کیساتھ ساتھ وزیر اعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی کو اہم ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری پارٹی کے ناراض کارکنوں کو واپس لائیں ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی جہاں انہیں وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی گئی ،جسے ق لیگ نے قبول کر لیا ہے ۔

اس ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ پیش کرتے ہوئے انہیں ٹاسک دیا کہ وہ ناراض اراکان قومی اسمبلی کو بھی واپس لے کر آئیں ۔

دوسری جانب اشرف انصاری کا کہنا ہے پرویز الہی کو بطور وزیراعلی پنجاب ووٹ دینگے،اشرف انصاری نے کہا ہمارے گروپ کے ارکان کی تعداد 7 ہے، پرویز الہی کو مزید 15ن  لیگی ارکان ووٹ دینگے ۔