مریم نواز نے عمران خان حکومت کا سب سے بڑا سکینڈل بے نقاب کر دیا 

مریم نواز نے عمران خان حکومت کا سب سے بڑا سکینڈل بے نقاب کر دیا 

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا جن کے دماغ اور دلوں میں تکبر بھر جائے ان کا یہی حشر ہوتا ہے جو عمران خان کا ہوا،ابھی تو ابتداء ہوئی ہے، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔

 مریم نوازنے اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا حشر کی آج ابتدا ہوئی  ہے ، آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا، جن کی صبح گالیوں سے شرو  ع ہو ان کا  حشر عمران خان جیسا ہوتا ہے ،انہوں نے کہا آج عمران خان کو الوداع کہنے آئے ہیں،ہم مولاناکی قیادت میں عمران خان کو الوداع کہنے آئے ہیں،عمران خان  10 لاکھ تو کیا 10 ہزار بندے بھی اکٹھے نہیں کرسکے۔

مریم نواز نے کہا عمران خان پارلیمنٹ، عوام اور اپنی پارٹی کا اعمتاد کھو بیٹھے ہیں ،اب وزیراعظم کو پارلیمنٹ ہاؤس اور پرائم منسٹر ہاؤس میں بیٹھنے کا حق نہیں ، مریم نواز نے کہا عمران خان  پارلیمنٹ میں اپنے 172 ارکان پورے کر کے دکھاؤ،آپ کے تو اپنے ارکان بھاگ گئے ہیں، 172 ارکان کیسے پورے کرو گے۔

عثمان بزدار سے متعلق بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا آج عمران خان کے پائوں جلنے لگے تو عثمان بزدار پر پائوں رکھ دیا ،عمران خان کے اقتدار کی کشتی ڈوبنے لگی تو سب سے پہلےعثمان بزدار کو پانی کے اندر دھکا دے دیا،دوپہر تک جو وسیم اکرم پلس آج شام کو اسے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔

عمران خان کیخلاف عالمی سازشوں کا ذکر تے ہوئے مریم نواز نے کہا وزیر اعظم کہتے ہیں عالمی طاقتیں میرے خلاف سازش کررہی ہیں،اس طرح کا ذہنی مریض پاکستان پر مسلط کردیا گیاہے ،عمران خان خط لہراتے رہے لیکن یہ نہیں بتایا کیا تھا خط میں ۔

مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم نے کونسے کارنامے سرانجام دئیے ہیں جس کی وجہ سے تمہارے خلاف سازش ہو رہی ہے ،عمران خان نے کونسے ایٹمی دھماکے کیے جو عالمی سازش ہوگی؟آپ  نے کونسا 5 ارب ڈالر کی امداد ٹھکراکر ایبسلوٹلی ناٹ کہا جو عالمی سازش ہوگئی،مریم نواز نے کہا عمران خان سے زیادہ پاکستان کے لئے کوئی خطرناک نہیں ہے ،عمران خان حکومت میں سب سے بڑا اسکینڈل فرح کا آنے والا ہے۔